میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے گلوکاری کا فیصلہ کر لیا ، پہلا گانا دسمبر میں ریلیز ہو گا

بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے گلوکاری کا فیصلہ کر لیا ، پہلا گانا دسمبر میں ریلیز ہو گا

منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد گلوکاری کے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ اب ہمیں گلوکاری کرتے نظر آئیں گے جنہوں نے گلوکار میتھون کے ساتھ ریاض شروع کر دی ۔انکا پہلا گانا رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا ۔ہربھجن اور میتھون کا گانا ہندی اور انگریزی زبان میں گایا جائیگا جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ہربھجن نے گلوکاری کیلئے خصوصی وقت نکالتے ہوئے پریکٹس شروع کردی۔گلوکار میتھون کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور وہ کافی پرانے دوست ہیں اور ایک مرتبہ کرکٹر نے ان سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئے گانے کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔میتھون کے مطابق ہربھجن کے ساتھ گائے جانے والے گانے کی ویڈیو بھارت کے مختلف علاقوں میں شوٹ ہوگی جب کہ گانا ان لوگوں کے بارے میں ہے جو بھارت کے ہیرو ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں