پاکستانیوں سے شادی پربھارتی خواتین شہریت سے محروم
منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷
شیئر کریں
پاکستانی مردوں سے شادی کرنے والی متعدد بھارتی خواتین اپنے ہی ملک میں شہریت سے محروم کردی گئیں۔بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق متعدد بھارتی خواتین پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے کے سبب غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی ہیں کیوں کہ رخصت ہوکر پاکستان آنے پر ان کی بھارتی شہریت منسوخ ہوگئی تھی، تاہم طلاق یا دیگر وجوہات کے سبب جب وہ واپس بھارت گئیں تو انہیں بھارتی شہریت کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریت کی 180درخواستوں میں سے صرف 70 پر عمل کرکے شہریت دی گئی ہے جب کہ 110کیس اب بھی تاخیر کا شکار ہیں۔