میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20پیسے کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20پیسے کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے ۔واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انڈسٹریز کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کیا اور بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں