میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیر کراچی کون؟ فیصلہ آج کھینچا تانی عروج پر، کشیدگی کا خطرہ

مئیر کراچی کون؟ فیصلہ آج کھینچا تانی عروج پر، کشیدگی کا خطرہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کون بنے گا میئر کراچی ؟ فیصلہ آج ہوگا ۔ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا حکومت سندھ پر پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو ووٹ دینے سے روکنے کا الزام عائد کردیا ۔ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئر کا عہدہ دینے کی پیشکش کردی ۔ ۔ میئر شپ کے لیے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی کھینچا تانی بھی عروج پر پہنچ گئی، انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن بھی تبدیل کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کی انتخابی شیڈول ملتوی کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔ میئر کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حافظ نعیم نے پیپلز پارٹی کو جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کا مشورہ دیا جواب میں جیالے رہنما ناصر شاہ نے اخلاقی طور پر میئر پیپلز پارٹی کا ہونے کا دعوی کرڈالا۔ میئر شپ کے لیے کسی کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے۔۔ پیپلز پارٹی 173 ووٹوں کی دعوے دار ہے۔ جماعت اسلامی کے ووٹوں کی تعداد پی ٹی آئی کے63 ارکان کی حمایت کے بعد 193 بنتی ہے۔ڈرامائی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پی ٹی آئی کے 30 چیئرمینوں نے جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے پارٹی فیصلے کے برخلاف ووٹ پرارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی وارننگ بھی دے رکھی ہے ۔میئرکیلئے پولنگ سٹی کونسل کے بجائے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں کرانے کااعلان کیاگیاہے سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا شیڈول ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں