میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی مشروط اجازت

اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی مشروط اجازت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔اسلامی نظریاتی کونسل کاکہنا ہے فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں بغیر محرم کے خاتون کے حج پرجانے کی گنجائش موجود ہے۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ محرم کے بغیر خاتون کے لیے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے، وزارت مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں، فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی عورت جسے قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے، وہ عورت جسے سفر اور دوران حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ایسی عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے، گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی کسی عورت کو بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں