میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صبا قمر کا غیر ملکی شخص سے شادی کرنے کا عندیہ

صبا قمر کا غیر ملکی شخص سے شادی کرنے کا عندیہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کملی’ کی اداکارہ صبا قمر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر غیر ملکی شخص سے شادی کریں گی اور عین ممکن ہے کہ وہ شادی کے بعد شوبز کو بھی خیرباد کہ دیں۔ صبا قمر نے 2021 کے آغاز میں بھی پاکستانی نژاد آسٹریلوی کاروباری شخص اور یوٹیوبر عظیم خان سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں عظیم خان پر لڑکیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے ان سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب ایک سال بعد اداکارہ گزشتہ چند ہفتوں سے بار بار اپنے انٹرویوز میں شادی اور تعلقات پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ایک ہفتہ قبل ہی انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ اب انہوں نے ایک تازہ انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق مزید باتیں کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں