میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کے قومی سلامتی مشیر کے بیان نے مایوس کیا، شاہ محمود قریشی

افغانستان کے قومی سلامتی مشیر کے بیان نے مایوس کیا، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔اسلام آباد میں پاکستان افغانستان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہوچکا ہے، امن سب کی خواہش ہے، افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہے، پاکستان پرامن ،خوشحال اور خودمختار افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے ہرممکن اقدامات کیے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہا گیا، امریکا سمجھتا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل پاکستان کی مدد سے ممکن ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آج افغانستان بدل چکا ہے، افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے، افغانستان کے قومی سلامتی مشیر کے بیان نے مایوس کیا،ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔ افغانستان کی قیادت اور دیگر پاکستان پر اعتماد کریں اور ماضی بھول کر آگے بڑھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں