میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیٹو کا افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

نیٹو کا افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیٹونے افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے تھے۔ ہم افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اوریہ ہم وہاں علیحدہ سے اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟اس حوالے سے نیٹو امریکا، ترکی اور دوسروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی سفارتی موجودگی اور بین الاقوامی امداد پہنچانے کے لیے ضروری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان نیٹو سیکرٹری جنرل یین سٹولٹن برگ نے پیر کو نیٹو سربراہی اجلاس شروع ہونے سے قبل اپنے افتتاحی کلمات کے بعد ایک سوال کے جواب میں کیا۔نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں ڈور سٹیپ سٹیٹمنٹ میں افغانستان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں اپنا فوجی مشن ختم کر رہے ہیں لیکن ہم افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اوریہ ہم وہاں علیحدہ سے اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم افغان فورسز کی سپورٹ، مشورہ اور ان کی مالی مدد جاری رکھیں گے جس کی فراہمی کا وعدہ تمام اتحادیوں نے کر رکھا ہے۔سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے نیٹو امریکا، ترکی اور دوسروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی سفارتی موجودگی اور بین الاقوامی امداد پہنچانے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے اس موقع پر باور کروایا کہ ہم افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں