دہشت گردوں کا فرنٹیئر کور کی ٹیم پربارودی سرنگ حملہ، 4 جوان شہید
شیئر کریں
وطن کے دشمن بزدل دہشتگردوں کے حملے میں مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کے 4 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کور کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا۔ حملے میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں۔ایف سی کے جوان مارگیٹ مائنز کی سیکورٹی پر مامور تھے۔صوبیدار سردار علی خان کا تعلق ضلع لکی مروت کے گاؤں وانڈا لْنگرکیل سے ہے جبکہ سپاہی مصدف حسین وہاڑی، سپاہی محمد انور ڈی آئی خان کے رہائشی جبکہ سپاہی اویس خان کا تعلق بانڈل ضلع نیلم سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ایف سی بلوچستان کا علاقے میں سرچ ا?پریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں سخت محنت سے امن واستحکام قائم کیا گیا، امن دشمنوں کے ایسے بزدلانہ اقدامات بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ نہیں کر سکتے۔ سیکیورٹی فورسز جانوں کے نذرانے دے کر امن دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں۔