میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری کو طلب کرلیا

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت اسلام ا?باد کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے آٹھ ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں