فاسٹ بائولر محمد عامر قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے تیار
شیئر کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے اختلافات کے بعد ریٹائر منٹ اختیار کر چکے ہیں اب ایک مرتبہ پھر وہ قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ دسمبر 2020ئ میں محمد عامر نے احتجاجاً انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔بورڈ اور مینجمنٹ کے رویے سے دلبرداشتہ محمد عامر نے احتجاجاً ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔عامر نے کہا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہی ہے اور میں موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔ جب تک مصباح الحق اور وقار یونس ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ہیں اس وقت تک میں نہیں کھیلوں گا۔ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے اور موجودہ کوچز دبے لفظوں میں کہتے ہیں عامر نے دھوکا دیا۔