میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، کتے کے کاٹے سے ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی ، کتے کے کاٹے سے ایک اور مریض دم توڑ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی سمیت صوبے بھر میں کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔جناح اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 45 سالہ جنید احمد خان ولد اشتیاق احمد اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے گزشتہ رات جناح اسپتال لایا گیا تھا۔جنید احمد کو تین ماہ قبل آوارہ کتے نے سیدھے ہاتھ پر کاٹا تھا اور کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے پر ریبیز لاحق ہوا جس کے نتیجے میں جنید آج دم توڑ گیا ہے، جناح اسپتال میں رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 7 مریض دم توڑ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں