میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کے صاحبزادے مفرور سلمان شہباز کو برطانیا سے لانے کا فیصلہ

شہباز شریف کے صاحبزادے مفرور سلمان شہباز کو برطانیا سے لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو برطانیا سے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا،سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کروا کر وطن واپس لایا جائے گا،سلمان شہباز کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ ترجمان نیب کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کروایا جائے گا۔سلمان شہباز کی وطن واپسی کے لئے برطانیہ سے بھی ہر ممکن معاونت لی جائے گی۔سلمان شہباز کی پاکستان واپسی کے لئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ نیب کی درخواست پر لاہور کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں