وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا
ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی )کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے ،حکومت کی طرف سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی 2016-17کی سالانہ رپورٹ کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے مختلف معاملات اور مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ زیر بحث آئے گی۔مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ تین اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔