میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہرجانہ کیس ،پشاور کی مقامی عدالت نے عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

ہرجانہ کیس ،پشاور کی مقامی عدالت نے عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پشاور کی مقامی عدالت نے عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت میں دونوں جانب کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل کیے جانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالماجدکی عدالت میں عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ بی بی فوزیہ کے خلاف فیصلہ کمیٹی نے دیا اور شوکاز نوٹس بھی ،بی بی فوزیہ نے کمیٹی کے کسی ممبر کو کیس میں فریق نہیں بنایا جس پر بی بی فوزیہ کے وکیل نے دلائل دیے کہ شوکاز نوٹس سے پہلے پریس کانفرنس کرکے انکی رکنیت ختم کی گئی اور اب تک تاخیری حربے استعمال کیے گئے کیس کا فیصلہ سنانے میں اب تاخیر نہ کی جائے ۔دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، عمران خان کیخلاف سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام پر 50کروڑ روپے ہرجانہ کیس دائر کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں