میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شکارپور،رتوڈیرو کے بعد شکار پورمیں ایڈزکا خطرہ منڈلانے لگا

شکارپور،رتوڈیرو کے بعد شکار پورمیں ایڈزکا خطرہ منڈلانے لگا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے شہر لاڑکانہ اور رتوڈیرو کے بعد ضلع شکار پور میں ایچ آئی وی کی مہلک بیماری کا خطرہ سر پرمنڈلانے لگا، محکمہ صحت کی جانب سے مرض پر قابو پانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شبیر شیخ کاکہنا ہے کہ ملحقہ علاقوں میں25 سو سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں31افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے ، ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے تحت متاثرہ افراد کو علاج سمیت دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔شکار پور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کو چاہیے کہ اس مہلک بیماری سے چھٹکارے کے لیے سرکاری اسپتالوں کے بجائے نجی میڈیکل اسٹورز پر بھی ایچ آئی وی سے بچاؤکی ادویات عام کی جائیں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے ۔ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا معصوم بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت بغیر معاوضے کے علاج کی سہولتیں اور ادویات مل رہی ہیں۔شکار پور کے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانے کے لے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں