میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھاری رقم لٹنے کا ڈرامہ رچانے والے سالا بہنوئی گرفتار

بھاری رقم لٹنے کا ڈرامہ رچانے والے سالا بہنوئی گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

شاہ لطیف ٹائون پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچانے والے سالے اور بہنوئی کو گرفتارکرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایچ او گل بیگ نے بتایا کہ رواں ماہ 10 جون کو خلد آباد پولیس چوکی میں دو افراد ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کیلئے آئے اور بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہاں پر لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد حاصل کی تو انکشاف ہوا کہ ایسی کوئی واردات ہوئی ہی نہیں جس پر پولیس نے دونوں ملزمان عمیر اور اس کے بہنوئی خرم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں لوگوں کے ادھار پیسے دینے تھے جس پر یہ ڈرامہ رچایا تھا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کرلیے جبکہ ملزمان کی موبائل فون کی فرنچائز ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں