میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان وزارت سے مستعفی

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان وزارت سے مستعفی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان وزارت سے مستعفی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان وزارت سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ۔یاد رہے نیب نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کیا تھا۔ صوبائی وزیر سبطین خان پر چنیوٹ میں غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے ۔ انہوں نے 2007 میں بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا۔ ان پر بطور وزیر مائنز اینڈ منرلز اربوں روپے کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔ملزم پر اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے ۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں