
تھانہ گلبرگ کی حدود، ماوا گٹکے کی منڈی میں تبدیل
شیئر کریں
شاکر عرف راجو نے پورے علاقے کا ٹھیکہ لے لیا دھڑلے سے ماوا گٹکا کی فروخت
20سے زائد پان کے کیبن میں فروخت جاری، متعلقہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی
کراچی پولیس شہر بھر کے تمام اضلاع میں ماوا گٹکا کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ تھانہ گلبرگ کی حدود ماوا گٹکا کی منڈی میں تبدیل۔ کریم آباد اسٹاپ سے ریلوے پھاٹک تک موسی کالونی کے تمام پان کے کیبن پر شاکر عرف راجو کے ماوا گٹکے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، اس کے علاوہ علاقے میں تمام غیر قانونی کام بھی بآسانی کیے جا رہے ہیں جن میں جوا سٹہ منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم شامل ہیں ۔شاکر عرف راجو متعلقہ پولیس کو بھاری نذرانہ ادا کرتا ہے جس کے باعث پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تھانہ گلبرگ کی حدود میں شاکر عرف راجو کے تقریبا 20سے زائد پان کے کیبن ہیں جہاں ماوا گٹکا کی فروخت صبح شام جاری رہتی ہے ۔