سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات کے پیکیج بیٹر طارق عزیز کے سپرد
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے سسٹم مافیا کے کارندوں کواپنا نام استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ، بیٹر طارق عزیز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کو مختلف پیکیج دینا شروع کردیے ، ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ انہیںاس پیکیج کے ذریعے ڈی جی کی سرپرستی حاصل رہے گی ، بیٹر طارق عزیز کے تمام معاملات ان کے بھانجے معیز نے سنبھال لیے ہیں ، اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2 بلاک ای پلاٹ نمبر 5/6، 3/12 ،اے 2/7 اور ایچ 7/10 پر خلا ف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔واضح رہے کہ بیٹر طارق کراچی میں تعمیراتی لاقانونیت کی سرکاری سرپرستی کا ایک بالواسطہ ذریعہ بن کر مافیا کا روپ دھار چکے ہیں۔ اُن کے خلاف عدالت میںقابل تسلیم شواہد کی مکمل تفصیلات ادارہ جرأت کے پاس محفوظ ہیں۔ اُن کے تعمیراتی لاقانونیت سے متعلق مافیائی جال میں غیر قانونی طریقوں کے استعمال کی تمام تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔