میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کا محکمہ آبپاشی کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پرقبضہ

عارف بلڈر کا محکمہ آبپاشی کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پرقبضہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی کے سینکڑوں ایکڑ زمین پر عارف بلڈر کا قبضہ، ادارے کارروائی کرنے سے گریزاں، بدنام زمانہ بلڈر نے جعلسازی کے ذریعے ریونیو ریکارڈ بھی تبدیل کروایا، لطیف آباد کی کچے علاقے میں اسکیمیں کھول کر اربوں روپے بٹورے، تمام تحقیقات بھی بند۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کی سینکڑوں ایکڑ زمین پر بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا قبضہ برقرار ہے، لطیف آباد نمبر 10 میں دریائے سندھ کے کچے کی زمینوں فلڈ زون پر عارف بلڈر نے ہاؤسنگ اسکیموں کھول کر اربوں روپے بٹورے ، ذرائع کے مطابق مذکورہ زمینوں کی ٹرانزکیشن پر تاحال پابندی عائد ہے ، ذرائع کے مطابق عارف میمن نے کروڑوں روپے دے کر زمینوں کا ریکارڈ بھی تبدیل کرکے جعلی ریونیو ریکارڈ بنایا، حیدرآباد میں رفاہی پلاٹس پر قبضوں ، غیرقانونی تعمیرات اور اربوں روپے الاٹیز سے لوٹنے والا عارف میمن تاحال اداروں کی کارروائی سے بچا ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں عارف بلڈر کے خلاف جاری تحقیقات کروڑوں روپے لے کر بند کردی گئی ہیں، واضع رہے کہ بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے آگے تمام ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں اور حیدرآباد میں 40 سے زائد عارف بلڈر کے منصوبے کئے سالوں سے کھٹائی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں