انسداد ٹائیفائیڈ میگا مہم، ضلع وسطی میں کرپشن اسکینڈل
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں انسداد ٹائیفائیڈ میگا مہم کے آغاز میں ہی ضلع وسطی میں مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ضلع وسطی میں ڈپلوائمنٹ رپورٹ میں 1136 ٹیموں کی تعیناتی ظاہر کی گئی ہے ۔۔ ڈپلوائمنٹ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی میں گیارہ سو چھتیس ٹیموں کی تعیناتی ظاہر کی گئی لیکن درحقیقت فیلڈ میں 960 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے ڈپلوائمنٹ رپورٹ کے برعکس 176ٹیموں اور سپروائزر کا گھپلا سامنے آگیا ضلع وسطی کے پانچ ٹاؤنز کے ہیلتھ افسران نے 960 ٹیموں کی تصدیق کردی تین رکنی ٹیم کو بارہ دنوں کے ایکسٹھ ہزار سات سو روپے ،، اور سپر وائزرز کو اکیاون ہزار تین سو ساٹھ روپے ملینگے جبکہ ایک سو چیھتر گھوسٹ ٹیموں اور سو سپروائزرز کے جعلی اندراج سے ایک کڑور ساٹھ لاکھ کے قریب بٹورے جائیں گے۔