جیکب آباد ، لاقانونیت سے تنگ ہندو خاندان انڈیا چلا گیا
شیئر کریں
جیکب آباد میں لاقانونیت سے تنگ آکر ہندو خاندان ملک چھوڑ کر انڈیا چلا گیا، اسٹیشن پر بڑی تعداد میں ہندو برادری رخصت کرنے پہنچی ، ماحول افسردہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاقانونیت نے شہریوں کو جینا حرام کردیا ہے ،آئے روز چوری رہزنی ڈکیتی سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں اور نقل مکانی کا سوچنے پر مجبور ہیں گزشتہ روز بدامنی ، ظلم ، زیادتی ، ناانصافی اورمہنگائی سے تنگ آکر پوسٹ آفس اسٹریٹ میں مقیم ہندو خاندان ہمیشہ کے لئے ملک چھوڑ گیا۔ دھیرج کمار اپنی دادی ، والدہ اور بہن کے ساتھ نقل مکانی کر گیا اسٹیشن پر دہیرج کے خاندان کو بڑی تعداد میں ہندو برادری رخصت کرنے آئی نوجوان خواتین ، دوستوں سے گلے لگ کر روتا رہا دہیرج کمار کا کہنا تھا کہ بدامنی کی وجہ سے پریشان تھا جو کمائیں وہی لٹ جائے تو پھر کیا کریں ۔دُکاندارسے دس لاکھ سے زائد نقدی چھین لی گئی ، پولیس کو شکایت کریں تو انصاف نہیں ملتا۔ پولیس ہمیں ہی ہراساںکرتی ہے۔ کوئی پرسان حال نہیںدلبراشتہ ہو کر ایسا اقدام اٹھا رہے ہیںسندھ دھرتی کو چھوڑنے کا بہت دکھ ہے ۔