میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ جاری

لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود)لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں ،منصوبے پر کام جاری، بلاک ڈی کے پلا نمبر 163 پر نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبے کی بکنگ بھی جاری، لوگوں کا سرمایہ دا پر لگ گیا، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ پر کام جاری ہے جبکہ متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے لطیف آباد نمبر 7 ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ واقع بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 163 پر گرانڈ پلس 8 منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبے کا آغاز کرکے بکنگ کی جا رہی ہے، مذکورہ منصوبے میں رہائشی فلیٹ، شوروم سمیت دکانوں کی بکنگ کی جاری ہے، بلدیہ اعلی حیدرآباد کے شعبہ لینڈ کا موجودہ ڈائریکٹر اور سابقہ ڈائریکٹر پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ نے مذکورہ رہائشی پلاٹ کی این او سی جاری نہ کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابقہ سسٹم کے سرغنہ نے بھاری رقم کے عیوض مذکورہ پلا پر منصوبے کا لی آٹ پلان منظور کردیا تھا جو کہ قواعد و ضوابط کے خلاف تھا، مذکورہ منصوبہ متنازع ہونے کے باعث بکنگ کرانے والے لوگوں کا سرمایہ دا پر لگ چکا ہے جبکہ متعلقہ ادارے کارروائی اور عوام کو درست معلومات دینے سے گریزاں ہیں..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں