میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرز غیرقانونی منصوبے، متعلقہ اداروں کا سخت کارروائی کا عندیہ

بن احسان بلڈرز غیرقانونی منصوبے، متعلقہ اداروں کا سخت کارروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی رہائشی منصوبے، متعلقہ اداروں نے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا، عوام سے سرمایہ کاری کرنے سے گریز کا مشورہ، متعدد لیٹرز کے باوجود جعلی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ نہ رک سکی، ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور فیز ون کے نامی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو چونا،تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی ایم نائن موٹروے پر جعلی اور غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف متعلقہ اداروں نے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے، ضلع انتظامیہ ٹھٹہ اور سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی جامشورو کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک فھد احسان کو متعدد لیٹرز جاری کرنے کے باوجود غیرقانونی تشہیر اور بکنگ روکی نہیں جا رہی، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بکنگ کر رہا ہے جبکہ زمین سرکاری ملکیت ہے جس پر تعمیرات کو متعدد بار منہدم کیا جا چکا ہے، ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور گرین سٹی فیز ون کا نہ روینیو رکارڈ ہے نہ ہی متعلقہ اداروں کی این او سیز موجود ہیں، متعلقہ اداروں نے عوام کو سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے، واضع رہے کہ بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے کراچی میں گلستان جوہر کے جبل رحمت ٹاور میں واقع آفیس کے ذریعے لوگوں کو سستی پلاٹس کی آڑ میں چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں