میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کریک ڈائون تیز،پی ٹی آئی احتجاج کی تیاری

کریک ڈائون تیز،پی ٹی آئی احتجاج کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

القادر ٹرسٹ عمران خان،ان کی اہلیہ کو نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں، پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف بزدلانہ کوشش کے سوا کچھ نہیں۔تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں عمران کی گرفتاری کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیشن 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرے۔پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے معصوم شہریوں کے قتل کے پیچھے ملوث لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کو ’استعمال‘ کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف کیے گئے جھوٹے، مضحکہ خیز اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو مستردکردیا۔پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’تحریک انصاف مکمل طور پر پرامن، جمہوری سیاسی جماعت ہے اور قانون کے دائرے میں رہ کر سیاست پر یقین رکھتی ہے۔پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے نیم فوجی دستوں کے ذریعے عمران خان کے ’اغوا‘ کرنے پر پنجاب رینجرز اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے نکلنے والے پرامن شہریوں کو رینجرز اور پولیس اٹھا رہے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیفارم میں ملبوث اہلکار مظاہرین کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والی خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ انصاف ہاؤس کراچی کے باہر مظاہرہ کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں