میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ پردھرنا؛ اجازت کیلئے پی ڈی ایم کی انتظامیہ کو درخواست

سپریم کورٹ پردھرنا؛ اجازت کیلئے پی ڈی ایم کی انتظامیہ کو درخواست

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کی درخواست جمع کرا دیں۔ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک میں اجتماع صبح دس بجے ہوگا لہٰذا دھرنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بھی کیے جائیں۔واضح رہے کہ جمیعت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پْرامن احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے البتہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے احتجاج میں شریک نہیں ہوگی۔دوسری جانب، اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے جبکہ اہم تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج پہلے سے ہی تعینات ہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں