کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، سینئر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی گرفتار
ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیا۔میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔