میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کا نیا سونامی عوام کا منتظر، پیٹرول 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری

مہنگائی کا نیا سونامی عوام کا منتظر، پیٹرول 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوام ہوجائیں ہوشیار، پٹرول کی قیمت میں 46 اور ڈیزل کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔نجی ٹی وی نیوزکے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 46 اور 84 روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سمری میں حکومت سے سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹرپٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھانا پڑیگا اور پوری سبسڈی ختم کرنے سے پٹرول195روپے کا ہو جائے گا۔اس طرح مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل 230 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل 176روپے اور لائٹ ڈیزل فی لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پربڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا، فی لیٹر پٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16مئی سے فی لیٹر پٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے4 پیسے ہے، 16 مئی سے ڈیزل پرسبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50.44 روپے ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پراس وقت فی لیٹرسبسڈی64.70 روپے ہے، 16مئی سے لائٹ ڈیزل پریہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ روپے کی بے قدری بھی پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت وزیر اعظم کی مشاورت سے کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں