میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو میں شدید گرمی کی لہر تین بچوں کی جان لے گئی

دادو میں شدید گرمی کی لہر تین بچوں کی جان لے گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ کے شہر دادو میں شدید گرمی کی لہر تین بچوں کی جان لے گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر دادو میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دادو کی تحصیل جوہی کے گاؤں ولی محمد مستوئی میں گرمی سے تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی امدادی ٹیمیں متاثرہ گاؤں پہنچ گئیں۔ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو اور لاڑکانہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حیدرآباد اور سرگودھا 47، فیصل آباد،لاہور اور ملتان 46، سکھر 45، شیخوپورہ 44، اسلام آباد میں 43 ،کراچی میں 42 اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ گرمی کی لہر اگلے ہفتے بھی جاری رہے گی تاہم 14 سے 17 مئی کے دوران گرمی کی لہر میں قدرے کمی کی توقع ہے اس کے بعد 18مئی سے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 18 مئی سے درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں