میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فردوس شمیم کاشہریوں سے ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں لاکھوں کا فراڈ

فردوس شمیم کاشہریوں سے ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں لاکھوں کا فراڈ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے ستارے گردش میں آگئے شہریوں سے ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے پر پارٹی کے کارکن نے اینٹی کرپشن میں درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی لیبر ونگ کے سابق جنرل سیکرٹری سید اسد علی شاہ بخاری کی جانب سے فرووس شمیم نقوی اور ان کے بیٹے زوہیر نقوی پرگڈاپ ٹاؤن میں ”سوہنی ہیملیٹ”نامی ہاؤسنگ اسکیم جسے بعد میں فراڈ قرار دیا گیا تھا کی آڑ میں شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو خطوط کے ذریعے آ گاہ کیا گیا تھا جس پر کسی بھی قسم کا نوٹس نہ لینے پر مذکورہ کارکن کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کیخلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دیدی گئی ہے۔ پراجیکٹ میں بد عنوانی سے متعلق متاثرہ 6 شہریوں کی جانب سے 9 فروری 2021 کو محتسب اعلیٰ کو بھی درخواست دی گئی ہے جس کے بعد بھی خرد برد میں ملوث اراکین سندھ اسمبلی اور انکے بیٹے کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں آسکی ہے تمام تر معاملے پر جرأت سے گفتگو کر تے ہوئے سید اسد علی شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کامنشور ہی کرپشن کیخلاف آواز بلند کر نا ہے جو ہم کر رہے ہیں فردوس شمیم نقوی اور اور انکے بیٹے نے شہریوں کے اعتماد سے سودے بازی کی ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے میری پارٹی کے چیئر مین نے ہمیشہ کفایت شعاری کو ترجیح دینے اور کرپشن سے دور رہنے کا درس دیا ہے پارٹی کی چند کالی بھیڑیں تنظیمی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہی ہیں جس پر ان کیخلاف جہاد کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے فردوس شمیم نقوی اور انکے بیٹے کیخلاف تحقیقاتی اداروں کو درخواست دے دی ہے جس پرانصاف لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری گل نمروز نے درخواست واپس لینے بصورت دیگر میری پارٹی کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی دی ہے میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے لیکن اس پارٹی میں کوئی چاہے کتنے بڑے عہدے پر کیوں نہ ہو عوام کا حق کھائے گا اسے کیفرکردار تک ضرور پہنچاؤں گا پاکستان تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ آخری سانسوں تک کھڑا رہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں