میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیب نے وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیب نے وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے انہیں نیب کی جانب سے خط بھی لکھا گیا ہے جس میں غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ سے جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ زرعی، کمرشل اور رہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے تمام پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے ، اور ٹیکسلا کے متعلقہ پٹواری کے ذریعے ریکارڈ جمع کرایا جائے ۔ذرائع نیب کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور سے بیٹے علی سرور سمیت خاندان کے 6 افراد کے نام زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ، غلام سرور خان کے خلاف موصولہ شکایت کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں