پاکستان گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا 19واں بڑا ملک
منتظم
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۱۷
شیئر کریں
2018 تک حلال خوراک کاحجم ایک کھرب 60 ارب ڈالر تک بڑھ جا ئے گا،عالمی حلال مارکیٹ سے استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ،ماہرین
کراچی(ویب ڈیسک)حلال خوراک کی عالمی تجارت کا حجم آئندہ سال 2018 تک ایک کھرب 60 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا،ملک میں حلال خوراک کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو 27 فیصد ہے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق سال 2003 میں حلال خوراک (گوشت) کی برآمدات کاحجم 14 ملین ڈالر تھا جو 2015 تک بڑھ کر 244 ملین ڈالر تک پہنچ گیا اور دوران سال پاکستان نے 7 لاکھ 8 ہزار 968 ٹن گوشت برآمد کیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا 19 واں بڑا ملک ہے،شعبہ کے ماہرین نے کہا کہ حلال خوراک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔