میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ، وزیراعظم رشی سونک

برطانوی طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ، وزیراعظم رشی سونک

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی طیاروں نے اسرائیل کی جانب سے آنیوالے متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلئے عالمی مربوط کاوشوں کا حصہ بنا۔رشی سونک نے کہا کہ رائل ایئر فورس نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے اضافی طیارے بھیج دیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 300سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کر دیا، اسرائیل نے امریکا، اردن اور دیگر کئی ملکوں کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں