میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ جہاں ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں اْن کی گاڑی دو قلا بازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔مولانا عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولی کلینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ وفاقی وزیر کے ساتھ گاڑی میں ڈرائیور اور محافظ بھی ساتھ تھے جو حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جس گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری اْس میں سوار پانچ میں سے تین افراد کو چوٹیں آئیں جن کی حالت خطرے کے باہر ہے۔ حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور گاڑی خود چلا رہے تھے۔حادثے کے بعد اسلام آباد پولیس کے آئی جی نفری کے ہمراہ اسپتال پہنچے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور جے یو آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں پولی کلینک پہنچے۔ اس موقع پر اسپتال کے باہر جذباتی مناظر میں دیکھنے میں آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں