آرنلڈ شوارزنیگر گڑھوں سے پریشان،خودمرمت کردی
شیئر کریں
تن سازی کے عالمی چیمپیئن، فلم اداکاراورمشہور شخصیت آرنلڈ شوارزنیگر اپنے شہر کے گڑھوں سے اتنے پریشان ہیں کہ اب انہوں نے خود اوزار اٹھا کر سڑک کی مرمت کی ہے۔ بعض تصاویر سے دیکھا جاسکتا ہے کہ شوارزنیگر بیلچا اٹھائے تارکول سے روڈ کے گڑھے بھر رہے ہیں اور ایک ساتھی ان کی مدد کررہے ہیں۔اپنے ٹویٹر پیغام میں ا?رنلڈ شوارزنیگر نے لکھا کہ ان کے محلے میں یہ ایک بڑا گڑھا تھا۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا اس پر سے گزرنا محال تھا۔’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ شکایت سے بہتر ہے کہ خود کچھ کریں اور یہ لیجئے میں بھی یہی کررہا ہوں۔‘ آرنلڈ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا۔آرنلڈ شوارزنیگر کواس کام میں مصروف دیکھ کر ایک پڑوسی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور شوارزنیگر نے بھی ’یو آر ویلکم‘ کہہ کر اس کا جواب دیا۔ اس وقت وہ بڑے بوٹ، لیدر جیکٹ اور سن گلاس پہنے تھے جو ٹرمنیٹر فلم میں پہنے گئے تھے۔