میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹہ سسٹم مافیا نے مخالف چھ افسران معطل کرادیے

پٹہ سسٹم مافیا نے مخالف چھ افسران معطل کرادیے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(وقائع نگار خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ سسٹم مافیا نے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو پر دبائو ڈلواکر پٹہ سسٹم مخالف 6 افسران کو معطل کرادیا، ڈائریکٹر جنرل سے معطلی کے لیٹر پر سندھ کی ایک اہم سیاسی شخصیت کے گھر پر دستخط کرائے گئے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں افسران کے جھگڑے کی اطلاع کے باوجود ڈی جی اسحاق کھوڑو دفتر نہیں آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم مافیا کے افسران اور ملازم اور پٹہ سسٹم کے مخالف افسران اور ملازم میں جھگڑے کی اطلاع ملنے کے بعد بھی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو دفتر نہیں پہنچے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کے افسران مسلسل ڈی جی اسحاق کھوڑو کو دفتر بلاتے رہے۔ اس دوران پٹہ سسٹم مافیا کے افسران نے ڈائریکٹر
ایڈمنسٹریشن طارق نقوی سے پٹہ سسٹم مخالف 6 افسران کی معطلی کا ایک لیٹر ٹائپ کرایا جس کے بعد پٹہ سسٹم مافیا اپنے سرپرست ایک اہم سیاسی شخصیت اور صوبائی وزیر کے گھر گئے ۔جہاں صوبائی وزیر کے ذریعے ڈی جی اسحاق کھوڑو کو صوبائی وزیر کے گھر بلایا گیا اور ڈائریکٹر جنرل کو پٹہ سسٹم مخالف 6 افسران آغا جہانگیر، ذوالفقار راہو، عبدالعاصم خان، عمران تالپور، قربان جمالی اور راحیل احمد کو معطل کیے جانے والے لیٹر نمبر SBCA/DD/CAddmin-P-I پر دستخط کرائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں