میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے نے حیدرآباد کے بلڈرز کو مافیا قرار دے دیا

ایس بی سی اے نے حیدرآباد کے بلڈرز کو مافیا قرار دے دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں رائج ریحان الائچی سسٹم اور بلڈرز آمنے سامنے آگئے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلڈر مافیا حیدرآباد کے چند لوگ مذموم عزائم اور غیرقانونی پراجیکٹس کو دوام بخشنے کیلئے بلا جواز، غیر اخلاقی اور جھوٹی خبروں کا سہارا لیتے ہوئے الزام تراشیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ایس بی سی اے تمام الزامات کو مسترد کرتی ہے ۔ایس بی سی اے نے اس حوالے سے جلد قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب بلڈرز کی تنظیم آباد کے وائس چیئرمین حیدرآباد ریجن فراز میمن نے ایس بی سی اے کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افسران بلڈرز کو بلیک میل کر رہے ہیں، حیدرآباد میں ترقیاتی منصوبے ملکی معیشت میں اہم کردارادا کرتے ہیں اور ترقیاتی شعبوں سے وابستہ افراد کو بلڈرز مافیا یا بلیک میلر کہنا افسوس ناک ہے ، دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے حیدرآباد میں ریحان الائچی سسٹم کی جانب سے بھاری رقم کے مطالبات اور فرمائشیں پوری نہ کرنے کے باعث سسٹم میدان میں اتر گیا ہے اور ریجنل ڈائریکٹر انجینئرمحمد رقیب کی سربراہی میں کام کرنے والے ریحان الائچی سسٹم نے کارروائیوں کے تمام اختیارات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ممتاز لاشاری اور بلڈنگ انسپکٹر امیر زرداری کے حوالے کردیے ہیں، سسٹم کی جانب سے ایسی کارروائیوں کے بعد تعمیراتی منصوبوں کا کام بری طرح متاثر ہونے کے خدشے نے جنم لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں