میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پٹہ سسٹم مافیا کے کنٹرول میں آگیا

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پٹہ سسٹم مافیا کے کنٹرول میں آگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں اور ریاض جھاکڑو کے خلاف انکوائریاں ختم کرنے کے عوض محکمہ اینٹی کرپشن نے 40 لاکھ روپے رشوت وصول کی، پٹہ سسٹم مافیا نے ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم کے خلاف آواز اُٹھانے والے افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری کا لیٹر نکالنے کے عوض فی لیٹر 10 لاکھ روپے رشوت اینٹی کرپشن افسران سے طے کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ ترین افسران اور پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں اور ریاض جھاکڑو کے خلاف پہلے انکوائری شروع کرنے اور پھر اچانک ہی چیئرمین اینٹی کرپشن کی جانب سے شہزاد آرائیں اور ریاض جھاکڑو کے خلاف اینٹی کرپشن کی تمام انکوائریاں ختم کرنے کا لیٹر جاری کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن کی تمام انکوائریاں ختم کرنے کے عوض اینٹی کرپشن کومبینہ طور پر 40 لاکھ روپے رشوت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اینٹی کرپشن نے پہلی انکوائری پر اینٹی کرپشن میں حاضری نہ دینے والے کی انکوائری ہی بند کروادی۔ سرکاری اداروں میں رشوت خوری کو کنٹرول کرنے والا ادارہ اینٹی کرپشن خود کرپشن کی دلدل میں دھنستا جار رہا ہے ، اس ادارے میں موجود کالی بھیڑیں خود ہی رشوت لینے کے عمل کا حصہ بن گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پٹہ سسٹم مافیا نے ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم کے خلاف آواز اُٹھانے والے افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کی ملی بھگت سے ان کی انکوائریوں کے لیٹر نکالنے کی ڈیل کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا اپنی مرضی کا اینٹی کرپشن سے لیٹر نکالنے کے عوض اینٹی کرپشن افسران کو فی لیٹر 10 لاکھ روپے بھتہ دیں گے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ اس وقت اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا نے بھتہ کے عوض اپنے کنٹرول میں کرلیا ہے۔ اس حوالے سے جب اینٹی کرپشن کے ترجمان سے رابطہ کرنا چاہا تو انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں