میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا کے ممبر سندھ رفیق شیخ نے اختلافی نوٹ لکھا ہے ۔ جمعہ کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی فروری کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،جنوری کے مہینے کیلئے بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کی گئی تھی،نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،نیپر کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا کے ممبر سندھ رفیق شیخ نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میںانہوں نے کہاہے کہ ایل این جی کی قلت سے صارفین پرایک ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ۔ممبر سندھ کے مطابق ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا، انہوں نے کہا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بروقت ایل این جی منگوائی جاسکتی تھی اوربہترین صلاحیت والے پاور پلانٹس کی بجائے کم صلاحیت والے پلانٹس چلائے گئے، اختلافی نوٹ میں ممبر سندھ نیپرا نے بجلی کی خرید و فروخت کی معاہدے کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی خریداری پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں