میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ایچ ڈی اے انتظامی طورپرناکام،ادارہ مفلوج

ڈی جی ایچ ڈی اے انتظامی طورپرناکام،ادارہ مفلوج

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شاہنواز خاصخیلی ) ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامی طور پر ناکام، ادارہ مفلوج ہوگیا، ملازمین تنخواہوں سے محروم، شہر میں پانی کا بحران کھڑا ہوگیا، ڈی جی نے انتظامی ناکامی کا ملبہ ایچ ڈی سے افسران پر گرانا شروع کردیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اکائونٹس افسر ٹاؤن پلاننگ کو ہٹا دیا گیا، کئے افسران کو ہٹایا گیا، تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کا عھدہ سنبھالنے والے سہیل خان انتظامی طور پر ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث ادارا مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے، شھر بھر میں پینے کا پانی گذشتہ ایک ہفتے سے غائب ہے جبکہ ایچ ڈی اے اور حیسکو ایک دوسرے کو پانی کے بحران کا ذمیوار ٹھرا رہے ہیں، گذشتہ 14 ماہ سے ایچ ڈی اے اور واسا کے ہزاروں ملازمین تنخواہوں و پینشن سے محروم ہیں جس کے باعث شھر میں پینے کے پانی سمیت دیگر مسائل نے بھر سر اٹھانا شروع کردیئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نے کراچی کے مختلف اداروں سے افسران کو تبادلہ کروا کے ایچ ڈی اے میں مختلف عھدون پر مقرر کیا تھا تاہم ڈی جی کی تشکیل دی گئی ٹیم مکمل طور ناکام دکھائی دے رہی ہے، ڈی جی ایچ ڈی اے اور ایم ڈی واسا کی کارکردگی پر کمشنر حیدرآباد نے سیکریٹری بلدیات کو خط بھی لکھا تھا، دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ایچ ڈی اے کے افسران کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئے افسران کو ہٹایا جا چکا ہے، 12 اپریل کو ڈی جی ایچ ڈی اے نے رکوری خراب کارکردگی پر گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور گریڈ 17 کے اکاؤنٹس افسر اختر رضا زیدی کو عھدون سے ہٹا دیا ہے، ایچ ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر مقرریاں اور اضافی چارجز دی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں