میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالفطرقریب آتے ہی پارکنگ مافیاکی چاندی

عیدالفطرقریب آتے ہی پارکنگ مافیاکی چاندی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ : مسرور کھوڑو )کراچی میں عید الفطر قریب آتے ہی عید خریداری کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھ گئی، پارکنگ مافیا شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے لگی، کے ایم سی انتظامیا کی جانب سے پارکنگ ٹھیکیداروں کو چھوڑ کرپتھارے اور ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کاروائی، عملے اور دکانداروں میں ہاتھا پائی، دکانداروں نے کے ایم سی افسران پر رشوت کے الزام عائد کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق عید کی آمد آمد ہے اور شہریوں نے بڑی تعداد میں خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کیا ہے، ایسے میں شہریوں سے خریداری کے دوران موٹرسائکل اور گاڑیاں پارک کرنے کا مسئلہ سامنے آرہا ہے، شہر کے کاروباری علاقوں میں سینکڑوں گاڑیوں کی آمد کے بعد صدر میں موبائل مارکیٹ، ریگل چوک ، زینب مارکیٹ،راجا غظنفر روڈ، پریڈی اسٹریٹ ،بولٹن مارکیٹ، پلاسٹک مارکیٹ، جوڑیا بازار، جامعہ کلاتھ، طارق روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور لالو کھیت میں پارکنگ مافیا سرگرم ہو گئی ہے، خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کے جیبوں پر ڈھاکا لگا رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ عید الفطر آنے والی ہے،اپنے اور بچوں کے لئے خریداری کر نے آئیں ہیں، بازاروں اور شاپنگ مالزکے باہر گاڑیوںکی پارکنگ کا بڑا مسئلہ ہے، گاڑی کھڑی کرنے کے لئے پریشان ہیں ٹریفک پولیس والے اٹھا کہ چالان کر رہے ہیں ،اس کی وجہ سے مجبور ہو کر مارکیٹوں کے باہر کھڑے ہوئے پارکنگ والوں کو دینی پڑتی ہے، جس کے پاس جعلی سلپ موجود ہے، لیکن وہ گاڑی گھڑی کرنے کا20سے 30روپے لے رہے ہیں اور کچھ علاقوں میں تو ان کے پاس پارکنگ کی پرچیاں بھی نہیں ہے پھر بھی ان کا راج قائم ہے،کامران علی، لیاقت، محمد سلیم اور دیگر شہریوں نے کہا کہ بڑے کاروباری مراکز کے علاقوں میں پارکنگ کے مقامات بہت کم تعداد میں ہیں، کچھ مقامات پر گاڑی پارک کرنے کے بعد پیسے وصول کیئے جاتے ہیں لیکن پرچی فراہم نہیں کی جاتی، انہوں نے وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ مافیا کا نوٹس لے کرشہریوں کو لوٹنے سے بچائیں اور پارکنگ ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کریں۔ دوسری جانب سے کے ایم سی انتظامیا کی جانب سے صدر میں بوہری بازار،راجا غظنفر روڈ، پریڈی اسٹریٹ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی، پتھارے اور ٹھیلے ہٹانے کے دوران عملے اور دکانداروں میں ہاتھاپائی ہوئی، دکانداروںنے کہا کہ شہر میں بڑی تجاوزات قائم ہیں جو کے ایم سی والوں کو نظر نہیں آرہی ہیں،ان سے پیسے لے کر خاموش ہوجاتے ہیں اور مزدوروں کے خلاف کاروائی کی جار ہی ہے،جبکہ افسران کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی بہت ساری شکایتیں موصول ہوئی کہ مارکیٹ میں اور راستوں پر پتھارے اور ٹھیلہ لگائے گئے ہیں،جس کی وجہ سے شہر میںٹریفک جام ہوتا ہے، اعلی حکام کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں