میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خوراک سندھ کیلئے گندم کی خریداری چیلنج بن گئی

محکمہ خوراک سندھ کیلئے گندم کی خریداری چیلنج بن گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ خوراک سندھ کے لئے گندم کی خریداری چیلینج بن گئی، ایک کروڑ 40 لاکھ بوری یا 14 لاکھ میٹرک ٹن کے حدف کے مقابلے میں صرف 25 فیصد خریداری ہوسکی،بیرون ملک سے ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لئے محکمہ خوراک کو ٹی سی پی کو 2 ارب روپے اداکرنے کی اجازت دے دی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے ایک کروڑ 40لاکھ بوری یا 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا حدف طے کیا، جس کے بعد گندم کی خریداری میرپورخاص ، عمرکوٹ ، سانگھڑ اور ٹنڈومحمد خان میں شروع کی گئی،بعد میں حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد ، خیرپور، سکھر سمیت سندھ بھر میں گندم خرید اری جاری ہے،گندم خریداری کے لئے سرکاری قیمت2200 روپے فی من مقرر کی گئی، جبکہ 100 کلو بوری کی قیمت 5500 روپے رکھی گئی، حکومت سندھ صوبے میں ابھی تک صرف 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرسکی ہے جوکہ مجموئی حدف کا صرف 25 فیصد ہے۔ محکمہ خوراک کا گندم خریداری کا حدف مکمل نہ ہونے کے باعث گندم بیرون ملک سے خریدکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے محکمہ خزانہ سندھ نے محکمہ خوراک کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 2 ارب روپے ادا کرے،رقم محکمہ خوراک سندھ کی طرف ٹی سی پی کے واجب الا ادا بقایات کی مد میں ادا کی جائے گی، ٹی سی پی کو رقم ایک لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کے لئے ادا کئے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ کو ٹی سی پی کو 9 ارب 80 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ خوراک کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ضلع فوڈ کنٹرولرز نے گندم خریداری شروع ہونے کے بعد گندم کی خریداری پر توجہ دینے کے بجائے ضلع سے گندم کی نقل و حرکت پر توجہ دی، گندم اوپن مارکیٹ میں آنے کے بعد کاروباری افرادذخیرہ کرنے کے لئے خرید کرتے رہے لیکن محکمہ خوراک کے ضلعی افسران نے گندم خریداری کے ٹارگیٹ کی طرف نہیں دیکھا ، اوپن مارکیٹ سے 80 فیصد گندم خرید کرلی گئی ہے جس کے باعث محکمہ خوراک سندھ کے لئے14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری چیلینج بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار،مٹیاری، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان جیسے زرخیز اضلاع میں بھی خریداری کا حدف مکمل نہیں ہوا جہاں پر اوپن مارکیٹ میں زیادہ گندم موجود ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں