شہبازحکومت عیدالفطرسے قبل پیڑول بم گرانے کوتیار
شیئر کریں
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، سمری پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کی گئی، پیٹرول کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 83 روپے 50 پیسے اور کم سے کم 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش،ہائی اسپیڈ ڈیزل 119 روپے فی لیٹراورکم سے کم 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی، اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر تیار کردہ سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجوا دی ہے۔ سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، کم سے کم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کم سے کم 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ موجودہ ٹیکس پر پیٹرول 21روپے 30پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ موجودہ ٹیکس پر ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر 51 روپے 32 پیسے مہنگا کرنے اور موجودہ ٹیکس پر لائٹ ڈیزل 38روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح موجودہ ٹیکس پرمٹی کا تیل 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔