میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوگرمافیاسے متعلق تحقیقات میں خوفناک چیزیں سامنے آئی ہیں،وزیراعظم

شوگرمافیاسے متعلق تحقیقات میں خوفناک چیزیں سامنے آئی ہیں،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

،
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتورکو قانون کے کٹہرے میں لانے سے حالات بہتر ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کچھ روز میں دو تین تبدیلیاں ہوجائیں گی۔جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں 140 ارب روپے چلے گئے، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹل بنا کر عوام کو لوٹا ہے ، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہو، کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں ، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا ، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے ، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے ، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے ، رمضان پیکیج خود مانیٹر کر رہا ہوں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی باربڑے پیمانے پرہاو?سنگ منصوبے کاآغازکیاگیا،کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپنا گھر ہو۔سرگودھا میں نیا پاکستان ہا?سنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک عام آدمی کبھی اپنے گھرکاسوچ بھی نہیں سکتا،امیرآدمی کوبینک سے قرض مل جاتاہے،غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کیلیے پیسہ نہیں ہوتا،غریبوں اورتنخواہ دارطبقے کیلئے ہاو¿سنگ سکیم لائے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے،کچی آبادی میں مالکانہ حقوق ہیں اورنہ ہی سہولتیں،سال کے آخرتک تمام تحصیلوں میں ہاو¿سنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے،بینکوں کوچھوٹے لوگوں کوقرضے دینے کی عادت نہیں تھی،ہمیں 2 سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے،قانون پاس کرنے پرمیں عدلیہ کاشکرگزارہوں،جب تک قانون نہیں تھابینک قرض دینے کوتیارنہیں تھے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے شکایت مل رہی ہے کہ لوگوں کو بینک میں فارم نہیں مل رہے، ان لوگوں کو قرض دیں جو ملک کی دولت میں اضافہ کریں، ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 دیگر صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ آج اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،ہم نے ہر گھرپر3 لاکھ روپے سبسڈی دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں