میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تراویح ، اعتکاف اور نماز جمعہ کا فیصلہ 18 اپریل کو کیا جائیگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

تراویح ، اعتکاف اور نماز جمعہ کا فیصلہ 18 اپریل کو کیا جائیگا، وفاقی وزیر مذہبی امور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح ، اعتکاف اور نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کے بارے پورے ملک کیلئے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔ ایک بیان میں پیر نور الحق قادری نے کہاکہ فیصلہ 18 اپریل کو علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کیا جائے گا،اس حوالے سے انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کر کے اتفاق اور اتحاد کے فضا کو فروغ دیا جائے ۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ حکومت کرونا سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کیلئے اقدامات کرے گی،تمام مسالک کے جید علماء اور دینی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ حکومت مساجد کی آبادی ، رمضان المبارک کے روحانی ماحول اور نمازیوں کی زندگی اور صحت سب کو اہمیت دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس صوبائی گورنرز اور صدر آزاد کشمیر کے موجودگی میں ویڈیو لنک پر ھوگا،اجلاس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمان علوی کریں گے ،،پیر نورالحق قادری وزیر مذھبی امور ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل صدر پاکستان کی معاونت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں