میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی الزام تراشیاں مقامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے ہیں، ترجمان پاک فوج

بھارتی الزام تراشیاں مقامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے ہیں، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فوج نے پاکستان پر کورونا سے متاثرہ افراد مقبوضہ کشمیر داخل کرانے کے الزامات کو بے بنیاد اور لائن آف کنٹرول پر در اندازی اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل بھارتی الزام تراشیاں اپنے مقامی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،بھارتی 15 کور کے کمانڈر کا بی بی سی کو انٹرویو حقائق کے منافی ہے ،مودی حکومت کو کشمیر میں حالات بہتربنانے پر توجہ دینا چاہیے ۔ منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی فوج کی 15 کور کے کمانڈر کے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کئے گئے دعوئوں کو حقائق کے منافی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دراصل یہ بھارتی الزام تراشیاں اپنے مقامی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت گذشتہ سال 5 اگست کے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی الزام تراشیوں پر حقائق کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کسی بھی جگہ جانے کی مکمل آزادی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان پر کورونا سے متاثرہ افراد مقبوضہ کشمیر داخل کرانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شفاف امور کار کے لئے عالمی مبصرین کہیں بھی جا کر صورتحال کا خود جائزہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی قیادت کو تجویز دی کہ وہ اپنے ہاں کورونا وباء کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی کوشش کرے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی قیادت پہلے ہی کورونا وباء سے متعلق غلط فیصلے کرکے حالات بگاڑ چکی ہے ، بھارتی قیادت اس میں بہتری لانے کیلئے کوششیں کرے ،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ابتر حالات بہتر کرنے پر بھی توجہ دے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں