میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے نہیں یقین 25 اپریل کو فورنزک رپورٹ آ جائے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید

مجھے نہیں یقین 25 اپریل کو فورنزک رپورٹ آ جائے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق فورنزک رپورٹ میں دیر ہے تاہم فورنزک رپورٹ کے بعد عمران خان کسی کو نہیں چھوڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوئی بھی طبقہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں،کورونا سے نمٹ لیا تو حکومت سرخرو ہوگی،میرا دل کہتا ہے کہ ہم اس وبا سے نمٹ لیں گے ۔ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چینی کا بحران سٹے بازوں نے پیدا کیا،عمران خان نے اعلان جنگ کر دیا ہے ،اب جہانگیر ترین نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سبسڈی دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا۔ چینی ساری دنیا میں سستی لیکن بہانہ بنا کر سبسڈی اور ذخیرہ اندوزی بھی کرلی۔ پاکستان میں عام آدمی چینی کا کارخانہ نہیں لگا سکتا، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں پاکستان میں آٹے کا مسئلہ پیدا نہ ہو جائے ۔انہوںنے کہاکہ صل فیصلہ یہ ہونا ہے کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی کس طرح دی؟ اب گیند عمران خان کے کورٹ میں ہے ۔ جہانگیر ترین، عمران خان کے صف اول کے مشیروں میں سے تھے لیکن اب کپتان نے صرف فیلڈنگ تبدیل کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں