میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماضی کے عظیم اداکار سید اسد بخاری انتقال کر گئے

ماضی کے عظیم اداکار سید اسد بخاری انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کے عظیم اداکار سید اسد بخاری انتقال کر گئے ۔سینئر اداکار اسد بخاری1924 میں ضلع گوجرانوالہ کے قریبی قصبے گکھڑ میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام سید اعجاز الحسن بخاری تھا، ان کے والد حکیم تھے ، انہیں سب سے پہلے فلمساز و ہدایتکار شباب کیرانوی نے اپنی فلم ”ثریا ”میں موقع دیا۔اسد بخاری نے اردو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کیا اور اس کے بعد پنجابی فلموں میں ولن کے طور پر جلوہ گر ہوئے اور بہت شہرت حاصل کی،انہوں نے ذاتی فلمیں بھی بنائیں اور کچھ فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔مظہر شاہ کے بعد سب سے زیادہ مقبول ولن اسد بخاری ہی تھے اور مظہر شاہ کی بڑھکوں کے بعد ان کی بڑھکیں زبان زدعام ہوئیں۔70 کی دہائی میں وہ کچھ پنجابی فلموں میں ہیرو کے طور پر بھی آئے ۔ان کی مشہور فلموں میں آسو بلا ،بلا چمپئن ، خان زادہ اور اکیلاشامل ہیں، ان کی ذاتی فلم دلاں دے سودے بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی ، میں اکیلا اردو فلم تھی لیکن یہ فلم باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں