کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کی چھٹی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کی چھٹی ۔200ملازمین دو محکموں سے بیک وقت تنخواہیں لے رہے تھے وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کلک اورسوئپ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا سعید غنی کوکلک کے تحت منصوبوں،بلدیاتی ملازمین کی ویری فکیشن پربریفنگ دی گئی جس کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر دو محکموں سے تنخواہیں لینے والے 200 ملازمین کی بھی نشاندہی ہوئی، 12 ٹاون میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان تمام ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا،سعید غنی نے ہدایت کی کہ ویریفیکیشن کے بعد ملازمین کی حاضری کو بائیو میٹرک کی جائے ملازمین کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے۔